counter easy hit

سلمان خان کیساتھ کام نہ کرنے کی اطلاع افواہ ہے، انوشکا شرما

Anushka Sharma

Anushka Sharma

ممبئی (یس ڈیسک) بالی وڈ اسٹار انوشکا شرما کی نے سلمان خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی اطلاعات کو افواہیں قرار دیدیا ہے۔ بالی وڈ کی ہر اداکارہ انڈسٹری پر راج کرنیوالے خانوں کے ساتھ کام کرنے کا شوق رکھتی ہے۔ لیکن سننے میں آرہا تھاانوشکاشرمانے بڑی فلم میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ادھر انوشکا شرما نے ایسی تمام خبروں کو افواہ قرادیا اور کہا کہ یش راج فلم “سلطان ” میں کام کرنےکیلئے کسی پروڈیوسر نے ان سے رابطہ نہیں کی۔تو سلمان خان کے ساتھ کام سے انکار کرنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

افواہوں کے مطابق انوشکا نے ٹائیٹ شیڈول اور سلمان خان کے انکے بوائے فرینڈ ویرات کوہلی کیخلاف ناپسندیدہ بیان کے بعدان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تھا۔ اس سال انوشکا کی تین فلمیں این ایچ 10، بمبی ویلویٹ اور دل دھڑکنے دو ریلیز ہونگی۔