counter easy hit

سلمان بٹ سدھارنے کیلئے ہر وقت تیار، ہمیشہ ٹیم میں کم بیک کرنے کے بعد یہ کام کیا ہے

salman-butt-file-photo

salman-butt-file-photo

ملتان(یس نیوز ڈیسک ) سلمان بٹ قومی ٹیم میں واپسی کیلیے پر امید ہیں، سابق کپتان کا کہنا ہے کہ کم بیک کے بعدہر ٹورنامنٹ میں عمدہ پرفارم کیا،کھلاڑی کاکام فٹنس اور فارم برقراررکھنا ہے، ضرورت پڑنے پر موقع دینے کا فیصلہ سلیکٹرز کرینگے، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی کمی پوری کرنے کیلیے زیادہ سے زیادہ ڈومیسٹک مقابلوں کا انعقاد ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان بٹ قومی ٹیم میں واپسی کیلیے خاصے پ?ر امید نظر آئے، اسپاٹ فکسنگ کیس میں دی جانے والی سزا ختم ہونے کے بعد سابق کپتان تواترکیساتھ ملکی سطح کے ایونٹس میں شرکت کررہے ہیں، مستقبل کے حوالے سے سوال کیے جانے پرانھوں نے کہا کہ کم بیک کرنے کے بعد سے ڈومیسٹک مقابلوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،ایک کھلاڑی کی حیثیت سے ہمارا کام اپنی فٹنس اور فارم کو برقرار رکھنا ہے، ٹیم کی کیا ضرورت اور کس کو کب اور کہاں موقع دینا مناسب ہوگا، یہ فیصلہ سلیکٹرز کو کرنا ہے۔عمر اکمل نے مجھ سے زیادہ رنز کیے اور کئی فتح گر اننگز کھیلیں، ان کی قومی ٹیم کو ضرورت تھی، اس لیے منتخب ہوگئے،امید ہے کہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے، خود کو فٹ اور پرفارمنس کے قابل رکھنے کیلیے سخت محنت کررہا ہوں، موقع ملا تو توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کا بڑا نقصان ہورہا ہے، خواہش ہے کہ پاکستانی شائقین کو جلد از جلد ہوم گراؤنڈز پر میچز دیکھنے کا موقع ملے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website