counter easy hit

ڈاکٹر سجاد کریم نے یورپی پارلیمنٹ میں قائداعظم کے نظریہ پاکستان کو قابل ستائش قرار دے دیا

Sajjad Karim

Sajjad Karim

برسلز (پ۔ر) رکن یورپی پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد کریم نے یورپ اور پاکستان میں حالیہ بم دھماکوں کے تناظر میں دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان کی حمایت کا اعلان کیاہے۔ یہ بات انھوں نے اسٹراسبرگ میں یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں لاہور کے حالیہ واقعات پر بحث کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سجادکریم نے زوردے کر کہاکہ دونوں خطوں کو مل کر دہشت گردی کو ختم کرناہوگا اور دہشت گردانہ کاروائیوں کی روک تھام کرنی ہوگی ۔اس مقصد کے لیے یورپ پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔ سجادکریم نے قائداعظم محمد علی جناح کے الفاظ کو دوہراتے کرتے ہوئے کہا، ’’آپ آزادہیں کہ مندرجائیں یا مسجد یا کسی دوسری جگہ عبادت کریں۔

آپ کسی بھی مذہب، نسل اور قوم سے تعلق رکھتے ہوں ، اس کا ریاست سے کوئی سروکار نہیں اور یہ پاکستان کے بنیادی اصول ہیں جس کا قراردادپاکستان میں ذکر کیاگیاہے۔ سجادکریم نے کہاکہ حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں مرنے والے اور زخمی ہونے پاکستانی ہیں ۔انھوں نے کہاکہ جو ریاستیں اور غیرریاستی عناصر دہشت گردوں کے نٹ ورک کو سپورٹ کرتے ہیں، آہستہ آہستہ ظاہرہورہے ہیں۔

اس طرح کے نٹ ورک میں کام کرنے والے عناصر پکڑے جارہے ہیں اور دنیاکے سامنے بے نقاب ہورہے ہیں۔ دہشت گردوں کے حملے پیرس یا پشاور ، لندن یا لاہور یابرسلزمیں ہوں، یہ ہم سب پر حملے ہیں اور ہمیں کندھے سے کندھاملا کر دہشت گردی کا مقابلہ کرناہوگا۔