counter easy hit

چوہدری جعفر اقبال کو سوئی گیس کا پریشر صحیح کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،سجاد احمد بٹ

Sajjad Ahmed

Sajjad Ahmed

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی کاروباری سیاسی شخصیت راہنما مسلم لیگ ن سجاد احمد بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال کو سوئی گیس کا پریشر صحیح کرانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں یہ اہل علاقہ کا یہ دیرینہ مسئلہ تھا جو کہ چوہدری جعفر اقبال نے حل کرایا لوگوں کو سوئی گیس کے حوالے سے متعدد مسائل کا سامنا تھا سجاد احمد بٹ نے مزید کہا کہ ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال اور انکی ٹیم عوامی مسائل حل کرانے میں اپنا اہم کردارا دا کررہی ہے اور علاقہ تعمیر وترقی کے حوالے سے مثالی ترقی کررہا ہے ہم ایم این اے حلقہ این اے 106چوہدری جعفر اقبال اورا ن کے ساتھیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید کرتے ہیں کہ وہ آئیندہ بھی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے