counter easy hit

ممتاز صحافی راجہ راسخ (جنگ جیو)کے گھر پر ہونے والی حملے کی مذمت کرتے ہیں،صحافی برادری لالہ موسیِ

 journalistic community Lala Musa

journalistic community Lala Musa

لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز صحافی راجہ راسخ (جنگ جیو)کے گھر پر ہونے والی حملے کی مذمت کرتے ہیں یہ حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے ان خیالات کا اظہار ممتاز صحافی چیئر مین لالہ موسیٰ پریس کلب محمدمنشاء بٹ نے مذمتی اجلاس میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ راجہ ریاض راسیخ کے گھر پر ہونے والے حملے کے پیچھے حقائق کو بے نقاب کیا جائے اور اس میں ملوث لوگوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور کڑی سے کڑی سزاد ی جائے تاکہ آئیندہ کوئی جرات نہ کرسکے اور صحافیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے جائیں مذمتی اجلاس میں محمد افراہیم بٹ ، محمد رضا ، اعجاز گوندل ، انور بٹ ، بلال منشاء بٹ ، شاہد جاوید ، ڈاکٹر شمشاد علی نعیم چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی