counter easy hit

رمضان بازار فوٹو سیشن بن چکے ، ساجد گوندل

Sajid Gondal

Sajid Gondal

سپین(بیورو چیف) پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز کہیں نظر نہیں آ رہی وزیر اعلیٰ ٹاسک فورسز اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں باتوں کی حد تک ہیں لیکن عملی طور پر عوام کو گرانفرشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان بازار محض فوٹو سیشن بن چکے ہیں جس طرح باقی ناکام سکیموں پر قوم کے اربوں روپے ضائع کئے جا رہے ہیں اسی طرح عام آدمی کو رمضان بازاروں سے کوئی ریلیف نہیں مل رہا