counter easy hit

پرویز مشرف قومی مجرم ہیں،ساجد گوندل

Sajid Gondal

Sajid Gondal

؂ سپین (بیورو چیف) پرویز مشرف کو ملک سے باہر بھیجنے والے سانحہ 12 مئی کو بھول گئے۔ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ شہریوں کا قتل عام کرنے والا قومی مجرم ہے ، اسے دنیا کے کسی بھی کونے سے پاکستان لاکر قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا شریف برادران قوم کے اربوں لوٹ کر اپنے بچوں کو بیرون ملک کاروبار کروا رہے ہیں۔