counter easy hit

بلاول کی قیادت میں جمہوری اداروں کی مضبوطی کا سفر شروع کر دیا :ساجد گوندل

 Sajid Gondal

Sajid Gondal

سپین(بیورو چیف)کرپشن کاخاتمہ پاکستان کے عوام کی آوازہے۔بلاول بھٹوکی قیادت میں ملک سے دہشت گردی، کرپشن کے خاتمے اورجمہوری اداروں کی مضبوطی کے سفر کا آغاز کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے یس اُردو سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کواپوزیشن کی بات مان کرپاناما پیپرزکی مکمل انکوائری کیلئے نئے ٹی آر اوز کے مطابق اپنے آپ کو پیش کرناچاہیے۔موجودہ حکمرانوں کوچاہیے کہ وہ آمرانہ رویے کے بجائے اس مسئلہ کوپارلیمنٹ کے فورم پرپیش کریں کیونکہ جب تک ملک سے کرپشن کاخاتمہ نہیں ہوگااس ملک میں اداروں پراعتماد کی فضا پیدانہیں ہوسکتی۔