counter easy hit

سائرہ ارشد نے اپنی زندگی غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کرنے کا اعلان کر دیا

Saira Arshad

Saira Arshad

اٹلی (شیخ بابر سے) پاکستانی کی مشہور اور انتہائی خوبصورت آواز کی ملکہ گلوکارہ سائرہ ارشد نے اپنی زندگی غریبوں، مسکینوں، لاچار اور بے بس معزور افراد کے لئے وقف کرنے کا اعلان کر دیا۔

آج میرپور خاص اور مٹھی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے غریبوں کی مدد کرکے بہت سکون ملتا ہے جس طرح آج پاکستان میں غریبوں کے لئے زندگی انتہائی مشکل بنا دی گئی ہے غریب دو وقت کے کھانے کو ترس گئے ہیں۔

دوائی کیلئے اس کے پیسے نہیں ایسے میں میں نے سوچا کہ اپنی آئندہ کی زندگی غریب انسانوں کی فلاح کیلئے وقف کر دوں گی سائرہ ارشد نے اس وقت پوری دنیا میں مقبول ہیں اور انتہائی درد دل اور نرم طبیعت کی مالک، مہربان گلوکارہ ہیں۔