counter easy hit

صاحبزادہ ساجد الرحمٰن صاحب شاہ فیصل مسجد اسلام آباد کے خطیب جاوید اختر بٹ کی خصوصی دعوت پر پیرس پہنچ گئے

Sajid ur Rehman Sahib

Sajid ur Rehman Sahib

پیرس (میاں عرفان صدیق) سابق نائب صدرانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد خطیب شاہ فیصل مسجد سجادہ نشین دربار عالیہ بگھارشریف تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی جناب علامہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمٰن تین روزہ دورہ پر پیرس پہنچ گئے ہیں۔

پیرس کے مشہور ریلوے اسٹیشن گاردی نارڈ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئر مین راجہ علی اصغر۔ سابق صدر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس جاوید اختر بٹ ۔راحیل بٹ ۔محسن بٹ ۔راشد بٹ۔محمد افضل لنگاہ اور دیگر افراد شامل تھے ۔راجہ علی اصغر اور جاوید اختر بٹ نے ساجد الرحمن کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔

علامہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمٰن کا جاوید اختر بٹ کے گھربگھارہاؤس پر بھی والہانہ استقبال کیا گیااور فضاء اللہ ھو کے زکر سے گونج اٹھی جس کو دیکھ کر صاحبزادہ ساجدالرحمٰن صاحب نےسراہتے ہوئے کہا کے میں آپ سب کا بہت مشکور ہوں کہ آپ لوگوں نے نے جس والہانہ انداز میں اسقبال کیااوراللہ ھو کا زکر کیا آپ لوگوں میں تو انگلینڈمیں مقیم پاکستانیوں سے بھی زیادہ جذبہ ہے

استقبال کرنے والوں میں پیرس کی سیاسی وسماجی اور مذہبی جماعتوں نے شرکت کی۔علامہ صاحب نے آخر پر دعاخیر کروائی۔ علامہ پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمٰن صاحب مورخہ5 جون کو ویلیئر لوبل مسجدفرانس میں جمعتہ المبارک کا خطبہ ارشاد فرمائیں گئےاورمورخہ6 جون بوقت نمازعصر مسجد پیئر فیت فرانس میں خصوصی خطاب ہوگا۔اور لنگر کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔تمام حضرات سےشرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

خادمان بگھار شریف۔ پیرس کی سیاسی وسماجی شخصیت جاوید اختر بٹ0751114311