counter easy hit

لاپرواہی سے گاڑی چلانے کی سزا، گلوکار جسٹن بیبر کو جرمانہ

Justin Bieber

Justin Bieber

ٹورنٹو : کینیڈا کی عدالت نے معروف گلوکار جسٹن بیبر پر لاپرواہی سے گاڑی چلانے کے الزام میں 600 ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے امریکی شہر لاس اینجلس سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں بیان دیا۔

ان پر لاپرواہی سے ڈرائیونگ، ٹریفک حادثے اور فوٹو گرافر پر حملے کا الزام تھا۔ وکیل کے مطابق جسٹن بیبر نے عدالت کے سامنے اپنی ذمہ داری اور حقیقت کو تسلیم کیا۔

عدالت نے انہیں فوٹو گرافر پر حملے کے الزام سے اِس بنیاد پر بری کر دیا کہ انہیں فوٹو گرافر نے اشتعال دلایا تھا تاہم لاپرواہی سے گاڑی چلانے اور ٹریفک حادثے کے جرم میں جسٹن بیبر پر 600 امریکی ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا۔

انہیں متاثرہ شخص کو بھی 100 کینیڈین ڈالر کا جرمانہ عائد کرنا ہو گا۔