counter easy hit

افسوسناک بریکنگ نیوز : دہشت گردوں کا ایک اور کاری وار ۔۔۔۔۔ نامور پاکستانی سیاستدان کو دن دیہاڑے شہید کر دیا گیا

مستونگ ; معروف سیاستدان سراج رئیسانی زخموں یکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔۔ وہ حلقہ پی پی 35 سے الیکشن مہم کے دوران بم دھماکے میں زخمی ہو گئے تھے ۔۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں نوابزادہ سراج رئیسانی کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا اور

یہ حملہ انتخابی مہم کے دوران کیاگیا، سراج رئیسانی اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اسلم رئیسانی کیخلاف الیکشن لڑرہے تھے ۔ پی بی 35 میں اسلم رئیسانی ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سراج رئیسانی ، نیشنل پارٹی کے سردار کمال خان ، پی ٹی آئی کے ملک فیصل دیودار ، ایم ایم اے کے رئیس غلام حیدر مدمقابل تھے ۔ اس ضمن میں اسلم رئیسانی کاکہناتھاکہ باپ پارٹی لانچ کرنے والوں نے ہی ان کے چھوٹے بھائی سراج رئیسانی ان کیخلاف کھڑا کیا، اور باپ پارٹی کی حمایت کرنے کے بدلے انہیں انتخابات سے دستبردار کرانے کی پیشکش بھی کی تھی ۔ دوسری طرف سراج رئیسانی بھی یہ کہہ چکےتھے کہ وزیراعلیٰ اور اہم عہدوں پر رہنے والوں نے مستونگ کیلئے کچھ نہیں کیا، یہ لوگ خود وزارت اعلیٰ کے منصب پر رہے ، کیا انہیں اسٹیبلشمنٹ نے بٹھایا تھا۔