counter easy hit

یہ لندن ہے پاکستان نہیں : احتجاجیوں کے ساتھ جھگڑا کرنے والے مریم نواز اور حسن نواز کے بیٹے اس وقت کس حال میں ہیں ؟ تازہ ترین خبر آ گئی

لندن;مظاہرین سے جھگڑا کرنے کے الزام میں مریم نوازکے بیٹے جنید صفدر اورحسین نوازکے بیٹے زکریاکوچھوڑدیاگیا۔مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا شریف کو لندن میں واقع ان کے گھر ایون فیلڈ کے باہر سے گزشتہ روزگرفتارکیا گیا تھا ۔ ایون فیلڈ کے باہرمظاہرین سے جھگڑا کرنے پر ان دونوں کو گرفتار کیا گیاتھا۔

واضح رہے کہ جنید صفدر پر نوجوان کو مکا مارنے کا الزام تھا۔ دوسری جانب جنید صفدر کا موقف تھاکہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔ جبکہ لندن:لندن کے ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر ایک پاکستانی کے ساتھ جھگڑے کی صورت میں مریم نواز ار حسین نوا ز کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا بیان بھی سامنے آگیا ہے اور انہوں نے جھگڑے کی وجہ بتادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے کہا کہ ’لندن فلیٹ کے باہر کھڑے پی ٹی آئی کے کارکن جب بھی جنید صفدر کو دیکھتے تو اسے گالی دیتے۔ جنید کی جگہ کوئی بھی ہوتا تو ایسے ہی ردعمل کا مظاہرہ کرتا۔‘خیال رہے کہ پولیس نے ایک شخص کو مکا مارنے کے جرم میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر ،حسین نواز کے بیٹے ذکریا اور ان کے دوست کو گرفتار کرکے چیئرنگ کراس پولیس سٹیشن منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور الزام ثابت ہونے پر تینوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا ۔