counter easy hit

صادق سنجرانی نے اپوزیشن والوں کو بڑے کام کا مشورہ دے دیا

Sadiq Sanjani gave advice to the opposition people

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سینیٹ نے اپوزیشن کو ریکوزیشن واپس لینے کا مشورہ دے دیا۔ ایکسپریس کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے مطابق ریکوزیشن اجلاس تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے کے لئے نہیں بلایا جا سکتا۔ چیئرمین سینیٹ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ سابق چیئرمین سینیٹ کی فروری 2016 کی رولنگ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس تحریک کے تحت کسی مسئلے پر بحث کے لیے بلایا جا سکتا ہے، تاہم ریکوزیشن اجلاس کسی قرارداد کے لیے نہیں بلایا جا سکتا، اپوزیشن کی قرارداد پیش کرنے کی تحریک کا نوٹس تقسیم کردیا گیا ہے۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن کے تحت ممبران چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کی قرارداد پر صرف بحث کر سکیں گےتاہم یہ اپوزیشن کا ارادہ نہیں لگتا، یا اپوزیشن مسئلہ ریکوزیشن سیشن میں بحث کے لیے کوئی قومی اہمیت کا بطور ایجنڈا شامل کرے، یا اپوزیشن اپنی ریکوزیشن واپس لے لے اور اپوزیشن اپنی تحریک عدم اعتماد کے لیے سینیٹ کے باقاعدہ اجلاس کا انتظار کرے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website