yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

قربانی کا فلسفہ

Yes 1 Webmaster September 28, 2015 1 min read
Eid al-Adha Sacrifice
Share this:
Eid al-Adha Sacrifice
Eid al-Adha Sacrifice

تحریر: امتیاز علی شاکر لاہور
ہمیشہ کی طرح اس سال بھی دنیا کے کونے کونے میں فرزندان اسلام نے دس ذوالحج کو سْنتِ ابراہیمی کی یاد تازہ کرتے ہوئے عیدالاضحی کا دن بڑے تزک و احتشام سے منایا۔ فرزندِ توحید نے اس روز اربوں جانوروں کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کیا، ان کا گوشت خود کھایا ،عزیزوں ،رشتہ داروں ، ہمسایوں اور مستحق افراد میں تقسیم کیا۔اس بات سے تو ہم باخوبی واقف ہیں کہ رب رحمن کے ہاں ہماری دی ہوئی قربانیوں کا گوشت پہنچتا ہے نہ قربانی کے جانوروں کی خریداری کی قیمت اور دیگر اخراجات پہنچتے ہیں۔ اللہ کے حضور تو قربانی کرنے والے کے خلوصِ نیت کا حساب ہوگا۔ قربانی کا فلسفہ ہی ایثار اور دوسروں کیلئے خود کو وقف کر دینا ہے۔ افسوس کہ اس فلسفہ سے ہم بطور معاشرہ تہی دامن نظر آتے ہیں۔ بطور معاشرہ اخوت و بھائی چارے کے شدید فقدان سے دوچار ہیں۔ ہر طرف ایک افراتفری اور انارکی کی کیفیت ہے۔

ہم جمہوریت کو بہترین سسٹم گردانتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم جن کی نقالی کرتے ہیں ان کی دیگر اقدار کو فالو نہیں کرتے۔ وہاں جمہوریت کے نام پر انسانی رائے کا اس طرح قتل نہیں ہوتا جس طرح ہمارے ہاں انتخابات کے نام پر ہوتا ہے۔جیسا کہ آج کل پنجاب بلدیاتی الیکشن کاشور ہے ۔شور چاروں طرف سے سنوائی دے رہا ہے۔اُمیدوار بھرپورتیاری کرنے کے ساتھ کسی حد تک مایوسی کا شکار بھی نظرآتے ہیں کہ ماضی کی طرح ایک بارپھر الیکشن کی تاریخ میں توسیع ہونے کے امکانات بھی روشن ہیں۔جیساکہ ہم جانتے ہیں جمہوری حکمتوں نے بلدیاتی الیکشن کروانے سے ہمیشہ فرارحاصل کیا ہے۔ شائد یہ پہلاموقع ہوجب جمہوری دورمیں بلدیاتی ادارے قائم ہوکراپنے فرائض سرانجام دیں۔

Allah
Allah

جمہوری حکمران بھی اپنے اندر جذبہ قربانی زندہ رکھتے تو کبھی بھی بلدیاتی سے فرار حاصل کرنے کی کوشش نہ کرتے۔ عید الاضحی صرف جانوروں کو قربان کرنے کا نام نہیں بلکہ انسانیت کی جانب سے بندگی اوراللہ کی راہ میں قربانی کی لازوال مثال ہے۔ اللہ تعالیٰ کے حکم پراپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا ہر مرد مجاہد اپنے لئے باعث سعادت سمجھتا ہے پرحضرت ابراہیمۖ جیسی کوئی مثال کسی زمانے میں نہیں ملتی یہ تابندہ مثال ہے جو رہتی دْنیا تک صاحب ایمان لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔ جذبہ قربانی قائم رکھتے ہوئے انسان کامیابی کی منزلیں طے کرتاہے۔ جب ہم نے ان اصولوں سے ردگردانی کی،اللہ تعالیٰ کی حاکمیت کے تصورکو اپنے دلوں میں کمزور کیااور ملک و ملت کے بجائے اپنی ذات کو اولیت دی تو ہماری رسوائی کا دور شروع ہوا۔

آج بھی ہم قربانی کے اصولوں کو اپنالیں تو ایک بار پھر اپنی کھوئی ہوئی میراث حاصل کر سکتے ہیں۔ تاریخ شاہد ہے جب امت محمدیۖ کے نام لیوائوں نے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھاما تو کامیابیوں نے ان کے قدم چومے۔لگاتار بے عملی کی سزا یہ ملی کہ بارگاہ الٰہی سے دعائیں بھی رد کر دی گئیں۔ مسلمانوں کو معاشی مشکلات نے اپنے شکنجے میں جکڑلیا۔ جب برصغیر کے مسلمانوں نے مل کر جذبہ قربانی و ایثارکا اظہار کیاتووطن عزیزکی صورت اللہ تعالیٰ نے احسان عظیم سے نوازا۔پاکستان کا قیام بھی ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

People Sufferings
People Sufferings

یہ بھی سچ ہے کہ کسی حد تک ہم ان قربانیوں کو بھلا کر ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کی جگہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے لے لی ہے۔ جو کڑی شرائط پر کمزور ممالک کو اپنے جال میں جکڑ رہے ہیں۔ عیش پرستی میں مبتلا اقتدار پرست حکمران صرف اپنے دام کھرے کر رہے ہیں۔ عوام کی تکالیف سے ان کادور کا واسطہ نہیں۔ مشکلات کبھی ایک دن میں عروج حاصل نہیں کرتیں۔ قدرت کی طرف سے پہلے ہی اشارے ملنا شروع ہو جاتے ہیں پھر بھی ہم نہ سنبھلیں تو عذاب مقدر بن جاتا ہے۔ زلزلے اور سیلاب ہمارے لئے قدرت کی طرف سے تنبیہہ ہیں پر ہم نہیں سنبھل رہے۔

اقتدار کی مسند کا طواف کرنے والے اشرافیہ تو ہر بحران اور آفت سے بھی اپنے دام کھرے کرنے کے ماہر ہوچکے ہیں۔ آج کہیں سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں تو کہیں دہشتگردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ۔ کہیں ڈینگی نے اپنے پر پھیلا رکھے ہیں۔ کسی نے بالکل سچ کہا ہے عذاب آتا ہے تو گناہ گار بے گناہ سب رگڑے جاتے ہیں۔۔ ہمیں اللہ سے توبہ کرنی چاہیے۔ اس کے احکامات کو سمجھنا چاہیے۔ عید قربان محض جانور کی قربانی کا نام نہیں۔ اس قربانی میں اللہ کے پیغام کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دینا ہی قربانی کہلاتاہے۔ ہمیں اس فلسفے کو اپنانے کی ضرورت ہے۔تب ہی ہم اللہ تبارک تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں۔

Imtiaz Ali Shakir
Imtiaz Ali Shakir

تحریر: امتیاز علی شاکر لاہور
imtiazali470@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shahzad Ali Khan
Previous Post سوئزر لینڈ: ممتاز غزل گو شہزاد علی خان سوئزر لینڈ میں پرفارمنس کریں گے
Next Post منیٰ حادثے میں شہید پاکستانی حجاج کی تعداد 40 ہوگئی
Shaheed Pakistani Pilgrims

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.