counter easy hit

سالانہ کرسمس سیمینار کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں کیا گیا

Annual Christmas Seminar Athens

Annual Christmas Seminar Athens

ایتھنز (سکندرریاض چوہان) منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کے زیر اہتمام سالانہ کرسمس سیمینار کا اہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں کیا گیا سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ محمد نواز ہزاروی خطیب وامام مرکز ہذا نے حاصل کی نعت رسول مقبول رنگ الحسن شاہ نے پیش کی ۔پروگرام میں یونانی لوگوں نے بھی شرکت کی۔

سیمینار میں مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کرسمس اور حضرت عیسی کی تعلیمات پر روشنی ڈالی مقررین جن میں شامیر امجدسابق ناظم منہاج یوتھ لیگ یونان، اسلامک فورم گریس کے نائب صدرچوہدری عمران اللہ، مرزا امجدجان صدر منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان، رانا محمد وقار خاں صدر منہاج القرآن یونان،غلام مرتضی قادری ناظم منہاج القرآن یونان اور یونانی مہمانوں میں یورگیوآوی،اور یورگیو کو ستادینوس، نے حضور اکرمۖ اور حضرت عیسی کی دنیا کے امن کے حوالے سے افکار کو پیش کرتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی اور باہمی احترام کی فضا پر زور دیا سیمینارکی نقا بت قاری مدثر مصطفی نے کی۔

پروگرام میں پاکستانی بچوں نے یونانی زبان میں یونانی نغمہ بھی پیش کیا جن میں مشہود امجد ، عشرا امجد ، صباحت محمود ، راجہ حسیب محمود ، تعظیم ، اور محمد سمیر شامل تھے ،سیمینارمیں منہاج القرآن یونان کے فورمز جن میں منہاج یوتھ لیگ ،پاکستان عوامی تحریک ،کے کارکنان اور ذیلی تنظیم منہاج القرآن کروپی کے امام و خطیب حافظ شاہد محمود قادری، اور محمد منیر احمد قادری صدر منہاج القرآن کروپی ،نے بھی پروگرام میں شرکت فرمائی۔جبکہ پروگرام میں کیپٹن گل (یورو ایشیاٹریڈنگ کمپنی) اور منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کے تعاون سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔