امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مارک کیسووٹز نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ اس بات پر خوش ہیں کہ ایف بی آئی کے برطرف ڈائریکٹر جیمز کومے نے تصدیق کردی ہے کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات میں صدر ٹرمپ زیر تفتیش نہیں تھے۔

Russian interference issue: Trump to happy with James comey affirm
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مارک کیسو وٹز نے بتایا کہ صدر ٹرمپ خوش اور مطمئن ہیں کہ انہیں اس معاملے میں مکمل طور پر بری قرار دیا گیا ہے۔ سابق ڈائرکٹر ایف بی آئی جیمز کومے کا تحریری بیان سینیٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی ویب سائٹ پرجاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی تھی۔
کومے نے اپنے بیان میں الزام لگایا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکا کے سابق مشیر قومی سلامتی مائیکل فلن کے خلاف تحقیقات روکنے کا کہا تھا۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں وفاداری درکار ہے اور وہ ہم سے اسی کی توقع کرتے ہیں۔








