counter easy hit

روس اور بھارت میں میزائل شکن سسٹم کا معاہدہ

Russia and missile defense systems contract in India

Russia and missile defense systems contract in India

روس اور بھارت کے درمیان کل ایس 400 اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کے معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے، دونوں ملک مشترکہ طور پر سویلین طیارے اور ہیلی کاپٹر بھی بنائیں گے ۔

کریملن کے مطابق ہفتے کو گوا میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں صدر پیوٹن روس کے سب سے ایڈوانس ائیر ڈیفنس سسٹم کے بھارت کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ملاقات میں ایک ارب ڈالر کے دو سو کاموف ہیلی کاپٹروں کی پروڈکشن کا منصوبہ طے پاجانے کی توقع کی جارہی ہے۔ روسی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کی ملاقات برکس اجلاس کی سائیڈ لائن ملاقاتوں میں ہوگی ۔

دوسری جانب ایک بھارتی اخبار کےمطابق روسی وزیر تجارت و صنعت میندیس منتروف نے کہا ہے کہ بھارت نے باقاعدہ طور پر روس سے درخواست کی ہے کہ بھارت کیلئے سویلین طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مشترکہ پیداوار شروع کی جائے۔

درخواست کے پیش نظر روس اس منصوبے کیلئے تیار ہےجس کے تحت کے اے 226 ٹی ہیلی کاپٹرز بھی تیار کیے جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website