counter easy hit

حلب پر دوبارہ بمباری،150افراد ہلاک

Again,bombed,,killing,150,people,on,Aleppo

Again,bombed,,killing,150,people,on,Aleppo

شام کے تباہ شدہ شہر حلب کے مشرقی حصے پر روس اورشامی حکومت کے جنگی طیاروں نے دوبارہ بمباری شروع کر دی ہے۔ تازہ بمباری سے 150 سے زائد انسان لقمہٴ اجل بن گئے ہیں۔

انسانی امداد فراہم کرنے والے اداروں کے مطابق منگل سے بمباری کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے، وہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

جمعرات کو فضائی حملے حلب کے جن علاقوں پر کیے گئے، ان میں الکلسیہ، بستان القصر اور الصخور شامل ہیں۔ اس طرح حلب کا شہر دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ ایک حصے پر حکومتی فوج کو کنٹرول حاصل ہے اور مشرقی حصہ باغیوں کی قبضے میں ہے۔

مشرقی حلب میں تقریباً ڈھائی لاکھ افراد محصور ہو کر رہ رہے ہیں۔ بمباری سے زیادہ تر سویلین ہلاک ہو رہے ہیں کیونکہ اُن کے پاس زندگی بچانے کا کوئی ذریعہ موجود نہیں ہے۔ اسی دوران شام کے صدر بشار الاسد کی فوج دو جانب سے مشرقی حصے پر قبضے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website