yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

روشن سنگھ کی معافی

Yes 1 Webmaster August 17, 2015 1 min read
Roshan Singh
Share this:
Independent country Pakistan
Independent country Pakistan

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ آج ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں کون بھول سکتا ہے 68 سال پہلے کا وہ لمحہ جب رات 12 بجے کر ایک منٹ پر ریڈیو پر مصطفٰے علی ہمدانی نے پر جوش انداز میں اعلان کیا کہ یہ ریڈیو پاکستان ہے اِس کے ساتھ ہی کروڑوں مسلمانوں کا صدیوں پرانا خواب حقیقیت بن کر سامنے آگیا ۔ کون بھول سکتا ہے اُن 10 لاکھ شہداء کو جن کی لا زوال قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں آزاد ملک پاکستان کی شکل میں نصیب ہوا۔ قیام پاکستان کے وقت جب مشرقی پنجاب میں خون پو ری طغیانی پر تھا جب خون کی ہو لی کھیلی گئی۔ آزادی کے بہت سارے ہیروز تو سامنے آگئے لیکن لاکھوں گمنام آزادی کے ہیروز گمنامی کے دبیز پردے میں ہی پیوند خاک ہو گئے ۔ لا کھوں معصوم باکردار نوجوان بچیاں اغوا کر لی گئیں اِن میں سے کچھ کو تو حوص کا نشانہ بنانے کے بعد مار دیا گیا جب کہ زیادہ تر معصوم لڑکیوں کو زبردستی بیویاں بنا کر رکھ لیا گیا۔

ایسی ایسی داستان غم کہ قلم بھی رک رک جاتا ہے جب بھی 14 اگست کا دن آتا ہے تو ایسی ہی لا زوال بیٹی مجھے یاد آتی ہے جولمحہ لمحہ پل صراط سے گزری جس نے زندگی کے کئی سال ایک سکھ کے گھر میں بیوی بن کر گزارے لیکن ایک لمحے کے لیے بھی ایمان اور اسلام سے دور نہ ہو ئی مجھے جب بھی اُس کی یا د آتی ہے تو عقیدت و احترام سے سر جھک جاتا ہے اور آنکھیں نمناک ہو جاتی ہیں ۔ چند سال پہلے ہندوستان کی سر زمین پر زندہ جاوید ہستیوں کے مزارات مقدسہ کی زیارت کے لیے میں بھارت گیا دہلی میں امیر خسرو نظام الدین اولیائ قطب الدین بختیار کاکی فخرالدین عبدالرحمٰن قادری اور بے شمار بزرگوں کے مزارات پر حاضری کے بعد شہنشاہِ اجمیر خواجہ معین الدین کے مزار پر ُ انوار پر حاضری کے بعد بو علی قلندر الطاف حسین حالی کے مزارات پر حاضری اور اپنی روحانی پیاس بجھانے کے بعد ہم چندی گڑھ پہنچ گئے یہاں آنے کا بنیادی مقدس سر ہند شریف حاضری تھی ۔ ہمارے میزبان سکھوں نے وعدہ کیا کہ صبح آپ کو سر ہند شریف کی حاضری پر لے چلیں گے۔

ساری رات انتظار میں گزری صبح میزبان نے کہا کہ میرا دوست سکھ جو سر ہند شریف کا بہت دیوانہ اور ماننے والا ہے آپ کو زیارت کے لیے لے جائے گا ۔ جلد ہی ایک نوجوان سکھ آگیا جس کا نام روشن سنگھ تھا دوپہر کے بعد ہم اس کی جیپ میں بیٹھے اور سر ہند شریف کی طرف روانہ ہو ئے روشن اپنے نام کی طرح بہت خوش مزاج اور ملنسار تھا ۔ اُس کی باتوں سے عقیدت کا اظہار ہو رہا تھا وہ بتا رہا تھا کہ بچپن سے سرہند شریف سلام کر نے جاتا ہے ۔ سر ہند شریف میں ہم آفتاب ہند امام ربانی مجدد الف ثانی حضرت شیخ احمد سرہندی قدس سرہ العزیز کے در پر جارہے تھے آج ہم پاکستان کی آزاد فضائوں میں جو سانس لے رہے ہیں اِس کی پہلی اینٹ حضرت امام ربانی نے ہی رکھی تھی ۔ جہاں سے مصور ِ پاکستان علامہ اقبال نے فیض حاصل کیا۔

Quaid e Azam
Quaid e Azam

قائد اعظم اور ان کا خاندان بھی حضرت امام ربانی سے متاثر تھا اِس کی گواہی مشہور عالم دین مولانا محمد بخش مسلم نے دی کہ جب وہ قائد اعظم کی خدمت میں حاضر ہو ئے اور باتوں باتوں میں جب حضرت مجدد الف ثانی کا ذکر آیا تو حضرت قائد اعظم نے ارشاد فرمایا کہ میرے بزرگ بھی وہاں جایا کر تے تھے گویا پاکستان کی بنیادوں میں حضرت امام ربانی کے افکار پوشیدہ ہیں کون بھول سکتا ہے وہ وقت جب اکبر بادشاہ نے دین الٰہی کے ذریعے اسلام کی تعلیمات کو مسخ کیا تو آپ مردِ مجاہد بن کر سامنے آئے اکبر اور اُس کے چیلوں کا بھر پور مقابلہ کیا حقیقت تو یہ ہے کہ اگر مجدد الف ثانی کی ذات مبارکہ نہ ہو تی تو اکبر کا دین ِ الہٰی پو رے ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا کفر و شرک کے اندھیرے چہار سو پھیل جاتے ۔بت پرستی عام ہو تی کوئی کلمہ گو نہ ہوتا۔ آج نہ مساجد ہوتیں نہ نماز نہ اذانیں نہ عبادت خانے نہ مدارس نہ خانقائیں آج اگرپاک و ہند میں مسلمان ہیں تو یہ حضرت امام ربانی کو ہم پر احسان ِ عظیم ہے کہ ان کی کوششوں سے آج اکبر کا نام قصہ پارنیہ بن چکا ہے ۔ اکبر اعظم شیخ مبارک ابولفضل اور فیضی کے لا دینی فلسفہ کو حرفِ غلط کی طرح مٹا دیا ۔ آپ نے حق و صداقت کا علم بلند کیا کہ قیامت تک امام ربانی کے وہ کارہائے عظیم ہیں جن پر قیامت تک تاریخ ناز کر تی رہے گی۔

میں جب بھی کسی روحانی ہستی کے مزار پر جاتا ہوں تو خاص وجد سرشاری اور نشے کی کیفیت میں ہو تا ہوں آج بھی پہت خوش تھا راستے میں رک کر ہم نے کھانا کھایا تھوڑا آرام بھی کیا جب ہم سرہند شریف میں داخل ہو ئے تو سورج اپنی کر نیں تیزی سے سمیٹ رہا تھا اور رات کی سیاہ ذلفیں پھیلتی جا رہی تھیں کیونکہ روشن سنگھ راستے سے بخوبی واقف تھا جلد ہی ہم مزار شریف پہنچ گئے جیپ سے اُتر کر زائرین کے لیے بنائے گئے حجروں کی لمبی قطار سے گزرتے ہوئے ہم وضو خانے کی طرف بھاگے وضو کیا اور نماز کے لیے مسجد میں داخل ہو گئے روشن سنگھ دربار کی طرف چلا گیا اور ہم مغرب کی نماز جو باجماعت کھڑی تھی اُس میں شامل ہو گئے نماز میں زیا دہ لوگ نہیں تھے۔

نماز کے بعد حضرت امام ربانی کی اولاد سے ملاقات ہو ئی جنہوں نے بتایا کہ یہاں پر صرف 9 مسلمان گھر ہیں جن میں سے 7 یہاں دربار پر باقی دو شہر میں ہیں تقسیم پا کستان کے وقت مار دیے گئے یا مسلمان سکھوں کے خوف سے شہر چھوڑ گئے اور آج 90 سے زیادہ مساجد ایسی ہیں جن میں 60 سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا کو ئی نماز آذان نہیں ہو ئی یہ سن کر بہت دکھ ہوا اب ہم مزار کی طرف بڑھے پر مزار کرہ ارض کے اُن عظیم چشمہ معرفت میں سے ایک جہاں پر آکر دل و دماغ اور روح کی بند گرہیں کھل جاتی ہیں اور ذہن کشادہ ہو جاتے ہیں ۔جہاں ہر پتھر کا پارس بنا دیا جائے دلوں پر لگی مہریں ٹوٹ جاتی ہیں۔

Roshan Singh
Roshan Singh

یہ وہ عظیم ہستی ہیں کہ جن کے روئے مبارک کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لاکھوں انسان صدیوں سے ترس رہے تھے اُن عظیم بزرگوں میں سے ایک جن کی بدولت کروڑوں جھوٹے خدائوں کی سر زمین پر نغمہ توحید گونجا۔ جب میں اندر داخل ہوا تو میں نے ایک ایسا منظر دیکھا کہ میری آنکھیں ایسے منظر سے پہلے نا آشنا تھیں روشن سنگھ ادب و احترام کے ساتھ آنکھیں بند کیے بیٹھا تھا اور کچھ پڑھ بھی رہا تھا اُس کے ہونٹ آہستہ آہستہ لرز رہے تھے وہ شاید کو ئی دعا مانگ رہا تھا اس کو دیکھ کر مجھے حیرت زدہ خوشی نے اپنی گرفت میں لے لیا میںحیرت و استعجاب میں کا مجسمہ بنا اس کو دیکھ رہا تھاکہ غیر مسلم ہو کر اُس کی اتنی عقیدت پھر میں دیوار کے ساتھ لگ کر بیٹھ گیا اور دعا میں مشغول ہو گیا اور حضرت امام ربانی کے فیض کی تیز روحانی شعائوں سے اپنے دل و دماغ اور اندھی گونگی روح کے تاریک گوشوں کو روشن کر نے لگا۔ پتہ نہیں کتنی دیر میں اُس کیفیت میں مراقب رہا اولیا اللہ کی نرالی شان ہے کہ یہاں آکر سر کش و کشفِ نفس رکھنے والے انسانوں کی آنکھیں بھی بھیگ جاتی ہیں آخر کافی دیر بعد میں مد ہوشی سے ہوش میں آیا تو دیکھا روشن سنگھ بدستور اُسی عقیدت و احترام کا بت بنا بیٹھا تھا۔

میرے اندر تجسس کی تمام حساسیت بیدار ہو گئیں میں نے اُس کے کندھے پر ہاتھ رکھا تو اُس نے میری طرف دیکھا میں نے اُس کا ہاتھ پکڑا اور اُس کو دربار سے باہر لے گیا اور اُس سے پوچھا روشن سنگھ تمھارے چہرے پر نور تھا تم سکھ ہو کر اتناعشق کرتے ہو۔ ہم نیم تاریک جگہ کھڑے تھے روشن بولا سر میں آپ سے ایک راز شیئر کرنا چاہتا ہوں میری ماں مسلمان تھی تقسیم کے وقت میرے باپ اور دوسرے سکھوں نے بہت سارے مسلمانوں کا قتل کیا میری ماں کے ماں باپ بھائیوں کو بھی مار ڈالا اور میری ماں کو اٹھا کر لے گئے اور پھر میرے باپ نے میری ماں سے شادی کر لی میری ماں ساری عمر مسلمان رہی اور میرا باپ میری ماں سے معافی مانگتا رہا کہ اُس کے خاندان کو قتل کیا سر میری ماں بہت عظیم تھی سر میرے باپ نے مجھے نصیحت کی تھی کہ جب بھی کو ئی پاکستانی تمھیں ملے تو میری طرف سے اُس سے معافی مانگنا کہ تقسیم کے وقت ہم نے قتل و غارت کی تھی روشن سنگھ اپنے باپ کی طرف سے ہا تھ جوڑ ے کھڑا تھا اور میں چشم تصور سے اُس عظیم ماں کے بارے میں سو چ رہا تھا۔

Professor Mohammad Abdullah Bhatti
Professor Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر: پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
help@noorekhuda.org
03004352956

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
یوسف رضا گیلانی ۔ چوہدری شفقت
Previous Post سلاؤ۔پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان پیپلز پارٹی سلاؤ کے صدر چوہدری شفقت بہبلی سے ملاقات کی۔
Next Post مہرانِ عرفان شاہ جورسالو
Shah jo Risalo

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.