counter easy hit

روہنگیا مہاجرین کی برما واپسی کے لیے حالات سازگار نہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ روہنگیا مہاجرین کی برما واپسی کے لیے حالات ابھی تک سازگار نہیں ہیں۔

Rohingya refugees do not have the conditions to return to Burma, UNاقوام متحدہ کے مطابق میانمار حکومت مسلسل اس امر پر اصرار کر رہی ہے کہ وہ بنگلہ دیش میں پناہ لینے والے لاکھوں مسلم اقلیتی روہنگیا مہاجرین کی واپسی کے لیے تیار ہے لیکن اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ اہلکار نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ان مہاجرین کی راکھین واپسی کے لیے حالات ابھی تک بالکل سازگار نہیں ہیں۔

میانمار کی ریاست راکھین سے گزشتہ برس اگست میں وہاں جاری خونریز فوجی کریک ڈاؤن سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئےلگ بھگسات لاکھ روہنگیا مسلمان فرار ہو کر ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں پناہ گزین ہو گئے تھے۔

ان مہاجرین نے الزام لگایا تھا کہ راکھین میں ملکی فوجی اور بدھ شدت پسند ان کے گھروں کو جلا رہے تھے اور مردوں کو قتل کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں روہنگیا خواتین کے ساتھ جنسی زیادتیاں بھی کی جا رہی تھیں۔