مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا من و عن بیان کردیا، اپنے قلم کو واقعات اور مشاہدات تک محدود رکھا، میری کتاب سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔

شیخ رشید احمد نے تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اس وقت این آر او کی تلاش میں بیٹھے ہیں، 23 مارچ کو کوشیش کی گئی این آر او ہوجائے لیکن نہیں ہوا، جس دن نواز شریف خاندان نے سچ بولا ان کا سیاست میں آخری دن ہوگا، پاکستان میں سب اقتدار کی سیاست کرتے ہیں۔








