counter easy hit

’’روگ وَن‘‘کا باکس آفس پر راج برقرار

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’ روگ وَن۔ اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے ۔ فلم کی کہانی نوجوان باغیوں کے ایک ایسے گروہ کے گِرد گھومتی ہے جو ڈیتھ اسٹار کے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں بڑے خطرات کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ فلم مجموعی طور پر اب تک 46چارب روپے کماچکی ہے ۔

"Rogue One" is still ruling the box office

“Rogue One” is still ruling the box office

اینی میٹڈ میوزیکل فلم ’’سِنگ‘‘ نے 4ارب 30کروڑ روپے کی آمدنی کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی ۔فلم میں کوالا نامی جانور اپنے تھیٹر بزنس کو کامیاب بنانے کے لیے ایک بھیڑ کو ملازمت پر رکھتا ہے جو بعد میں کوالا کا بہترین دوست بن جاتا ہے ۔فلم میں تھیٹر کے لیے گلوکاری کا آڈیشن بھی دکھایا گیا ہے ، جس کے لیے سریلی آواز والے جانوروں کی قطاریں لگ جاتی ہیں ۔اور تیسرے نمبر پر اس ہفتے سائنس فکشن فلم پیسنجرز ہے، فلم میں مرکزی کردار جنیفر لارنس نے ادا کیا ہے ۔پیسنجرز کی کہانی ہزاروں میل دورخلا میں واقع ایک ایسی بستی کی ہے جہاں کا سفر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ۔ اسی کو ممکن کردکھانے کے لیے دو خلاباز سفر پر نکل پڑتے ہیں ۔ فلم کی اس ہفتے کی آمدنی ایک ارب سڑسٹھ کروڑ روپے رہی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website