counter easy hit

اوچ شریف ، 20 روپے چوری پر دکان مالک کا 12 سالہ ملازم پر وحشیانہ تشدد

robbed of Rs 20

robbed of Rs 20

اصغر نے 20 روپے چوری کرنے پر ملازم کو تین روز تک ترغمال بنا کر رکھا ، لوہے کی گرم سلاخوں سے جسم کو داغا ، لاٹھیوں سے مار مار کر ادھ موا کر دیا
اوچ شریف (یس اُردو ) اوچ شریف میں ظلم کی انتہا ، بیس روپے چوری کرنے کے الزام پر دکان مالک نے بارہ سالہ ملازم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ دکان مالک نے تین روز تک لڑکے کو یرغمال بنائے رکھا ،اہل علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے بازیاب کرا لیا ۔ اوچ شریف میں ظلم کی انتہا ہوگئی ، صرف بیس روپے چوری کرنے پر بارہ سالہ لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنا دیا ۔یہ واقعہ اوچ شریف غوث الاعظم ٹاؤن کے قریب چک شاہ والا میں پیش آیا جہاں محمد اصغر نامی شخص نے اپنی دکان پر کام کرنیوالے ملازم 12 سالہ اصغر کو 20 روپے چوری کرنے پر پہلے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا پھر لوہے کی گرم سلاخ سے اس کے جسم کو داغا اور لاٹھیوں سے مار مار کر ادھ موا کر دیا ۔پولیس کارروائی کے خوف سے تین روز تک لڑکے کو یرغمال بنائے رکھا ۔ اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر یرغمال لڑکے کو بازیاب کرایا گیا ۔ دکان کا مالک پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہو گیا ۔