counter easy hit

تحریک انصاف کا مال روڈ کے جلسے پر اصرار، انتظامیہ کا اجازت دینے سے انکار

Road rally insist

Road rally insist

پنجاب حکومت کے ترجمان نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے ذمہ دار پی ٹی آئی ہو گی
لاہور (یس اُردو) لاہور میں چئیر نگ کراس پر تحریک انصاف کے جلسے کی اجازت کے مسئلے پر جاری تناؤ میں مزید اضافہ ، پنجاب حکومت نے ایک مرتبہ پھر مال روڈ پر جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا جب کہ تحریک انصاف مال روڈ پر ہی جلسہ کرنے پر بضد ہے ۔ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ حکومت سیکورٹی کے تمام فرائض پورے کرے گی لیکن امن و امان کو برقرار رکھنا پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہو گی ۔ پنجاب حکومت کے ترجمان نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے ذمہ دار پی ٹی آئی ہو گی ۔تحریک انصاف کل لاہور میں مال روڑ پر پانامہ لیکس کے معاملے پر حکومت کے خلاف بھرپور سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ۔ چیئرنگ کراس پر جلسے کے لئے انتظامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت تو نہیں دی تاہم جلسے کے لئے سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جا رہاہے ۔جلسے کی سیکورٹی کے لئے دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے ۔ ڈی جے ولی سنز کی جانب سے مال روڑ پر ساونڈ سسٹم لگانے کا کام جاری ہے جبکہ ڈی جے کامران شیخ جلسہ گاہ میں شٹرنگ کر رہے ہیں ، جلسہ گاہ کو بینرز سے سجایا جا رہا ہے ، جلسے میں لائٹس کے لئے بڑی تعداد میں جلسہ گاہ میں جنریٹر لگائے جا رہے ہیں جو مال روڑ پر پہنچ گئے ۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے جلسے کا اسٹیج بنے گا جبکہ شاہ دین بلڈنگ کےساتھ خواتین کے لئے انکلوژر بنے گا ۔