counter easy hit

ریاض: طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، اسکول اور کاروباری مراکز بند

Riyadh: Torrential rain

Riyadh: Torrential rain

طوفانی بارشوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں تباہی مچا دی ہے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا جبکہ اسکول اور کاروباری ادارے بھی بند ہو گئے۔
ریاض: (یس اُردو) سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی غیر معمولی بارش نے ہر طرف تباہی مچا دی۔ شہر کی گلیاں اور بازار کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے۔ پانی جمع ہونے سے کئی گاڑیاں خراب ہو گئیں جس سے ٹریفک نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔ بارش کئی گھنٹےجاری رہی جس سے نشیبی علاقوں میں سیلاب آگیا۔ بارشوں سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم حکام نے شہریوں کو گھروں کےاندر رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔