counter easy hit

موٹاپا رَحَم کے سرطان کا سبب بن سکتا ہے: تحقیق

Obesity can cause

Obesity can cause

ایک نئی تحقیقی کے مطابق بڑھتا ہوا موٹاپا ممکنہ طور پر بچہ دانی یا رَحَم کے سرطان کا سبب بن سکتا ہے، اس کے علاوہ ورزش کی کمی، بڑھتی عمر اور جینیاتی عوامل بھی اس مرض کی وجوہات میں شامل ہیں۔
لندن: (یس اُردو) برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے کینسر ریسرچ یو کے کے محققین کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ زائد وزن کا بچہ دانی کے سرطان سے کیا تعلق ہے لیکن موٹاپے کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہارمون اس میں کوئی نہ کوئی کردار ضرور ادا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اس مرض کی شکار اکثر خواتین کی عمر 40 سے 74 سال کے درمیان ہوتی ہے۔ مھققین کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں ابھی مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔