counter easy hit

رسالپور :پاک فضائیہ کی 116 ویں نان جی ڈی کیڈٹس کی پاسنگ آئوٹ تقریب

Risalpur, Pakistan

Risalpur, Pakistan

عراقی ایئرفورس کے کمانڈر انور حامد امین مہمان خصوصی تھے ، پاک فضائیہ کی شیر دل ٹیم کی جانب سے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ
رسالپور (یس اُردو) رسالپور میں پاک فضائیہ کی ایک سو سولہویں نان جی ڈی کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر عراقی ائیر فورس لیفٹیننٹ جنرل انور حامد امین تھے ۔ پاک فضائیہ کی شیر دل ٹیم نے فلائی پاسٹ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ تقریب میں ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی موجود تھے ۔ مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل انور حامد امین کمانڈر عراقی ائیر فورس نے گارڈ آف آنر کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر بینڈ فضا میں مسحور کن دھن بکھیرتا رہا ، کیڈٹس کے چاک و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی دی ۔ اس موقع پر عراق کے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی جبکہ پاکستان کا قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا فرائض کی بجا آوری کے ساتھ کیڈٹس اپنی تعلیمی استعداد پر بھی توجہ دیں ۔ تقریب میں 53 پاکستانی جبکہ 17 عراقی کیڈٹس پاس آؤٹ ہوئے ۔ مہمان خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو بیجز لگائے اور اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں ٹرافیاں تقسیم کیں