counter easy hit

لینڈ سلائیڈنگ ، کوہستان میں ملبے تلے دب کر مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی

Landslide, the number

Landslide, the number

بارشوں ، سیلاب سے شدید تباہی ، گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ منقطع ، شاہراہ قراقرم ساتویں روز بھی بند ، مظفر آباد میں پہاڑ سرکنے سے سو گھر تباہ
لاہور (یس اُردو) لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم ساتویں روز بھی بند ہے ، گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ منقطع ہے ، غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، مظفر آباد کے نواحی علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ نے سو سے زائد گھر ملیامیٹ کر دئیے ۔ کوہستان میں ملبے تلے دبے پچیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ۔ قیامت خیز بارش کے سلسلے ، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے گلگت بلتستان ، کشمیر اور خیبرپختونخوا میں تباہی اور بربادی مچا دی ۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم ساتویں روز بھی بند ہے ۔ گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ منقطع ہے جس کے باعث غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔ شانگلہ کے قریب کارشٹ کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی درخت گرگئے ۔ لوگوں کی نقل مکانی بھی جاری ہے ۔ کوہستان کے علاقے کندیا میں گھروں پر تودہ گرنے سے پچیس افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے جن میں تیرہ خواتین بھی شامل ہیں ۔ لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے ۔ ادھر مظفر آباد کے نواحی علاقے ڈنہ کے میں پہاڑ سرکنے سے 100 سے زائد گھر ملیامیٹ ہوگئے ۔ متاثرین بے گھر ہو کر کسمپرسی کے عالم میں ہیں ۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تو جاری ہیں تاہم لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکیں بند ہونے کے باعث ٹیموں کو دور دراز مقامات تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔