counter easy hit

ریو اولمپکس : 206 ممالک نے 212 کیٹگیری میں حصہ لیا 78 ممالک میڈل ٹیبل تک پہنچنے میں کامیاب

Rio Olympics

Rio Olympics

پیرس (اے . کے. راؤ‎) ریو اولمپکس میں 206 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 11,303 کھلاڑیوں نے 212 کیٹگیری کے لیےحصہ لیا۔ ٹوٹل 78 ممالک میڈل ٹیبل پر نام لکھوا سکے جن میں 59 ممالک طلائی کی ٹیبل پر ، 59 ممالک ہی چاندی کی ٹیبل پر اور 61 ممالک کانسی کی ٹیبل پر نام لکھوانے میں کامیاب رہے۔

امریکہ نے 46 طلائی 37 چاندی اور 38 کانسی کے تمغوں سمیت کل 121 تمغے جیت کر پہلے ، برطانیہ دوسرے چین تیسرے اور فرانس 10 طلائی ، 18 چاندی اور 14 کانسی کے تمغوں کے ساتھ 7 ویں نمبر پر رہا۔

دنیا کی آبادی کا 7 واں حصہ رکھنے والا انڈیا صرف 1 چاندی اور 1 کانسی کا میڈل لے سکا. پاکستان ، بنگلادیش ، سری لنکا اور نیپال نے اس دنیا کے ساتھ کھڑا ہونا پسند کیا جو کوئی میڈل نہ لے سکے. 2020 کا اگلا اولمپک جاپان میں ہوگا۔