counter easy hit

ندیم خان، نعیم خان، رشید چوہدری اور اکرم باجوہ حج کی سعادت حاصل کرنے 23 اگست کو روانہ ہونگے

Nadeem Khan-Akram Bajwa

Nadeem Khan-Akram Bajwa

ویانا (اکرم باجوہ) ویانا جنگ رپورٹ کے مطابق اس سال حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے کے لیئے عازمین حج کا ویانا سے پہلہ گروپ 23 اگست کو مبارک حج گروپ جارڈن ایر لائن کے زریعے ویانا سے سعودی عرب کے لیئے روانہ ہو گا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات پی پی پی آسٹریا اور پاکستان کرکٹ کلب آسٹریا کے صدر ندیم خان، وائس آف ویانا کے مدیراعلیٰ حاجی نعیم خان، کشمیر کلچر آسٹریا کے صدر چوہدری رشید مخلص اور جیونیوز اینڈ جنگ ویانا آسٹریا کے نمائندہ خصوصی الحاج محمد اکرم باجوہ شامل ہیں۔

عازمین حج مبارک گروپ کا ویانا سے پہلہ گروپ 23 اگست کو مدینہ شریف سعودی عرب روانہ ہو گا اور دوسرا حج گروپ 27 اگست کو مکہ کے لیئے روانہ ہوگا۔مبارک حج گروپ کے دونوں گروپ حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے کے بعد 18 ستمبر کو ویانا واپسی متوقع ہے۔