counter easy hit

رونگٹھے کھڑے کردینے والی تحریر

Ringtone writing

صحیح حدیث سے یہ ثابت ہے کہ یہ جادو مدینہ میں واقع ہوا جبکہ وحی اور رسالت ثابت اور ٹھہر چکی اور قرار پکڑ چکی تھی اور نبوت کے دلائل اور رسالت کی صداقت قائم ہو چکی تھی اور اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدد کرکے مشرکوں کو ذلیل و رسوا کر دیا تھا تو اس کے بعد یہودیوں میں سے ایک شخص جسے لبید بن اعصم کہا جاتا تھا‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے درپے ہوا اور اس نے ایک کنگھی کے دندانوں اورکنگھی کئے ہوئے بالوں اور نر کھجور کے خوشہ کے چھلکا میں جادو کیا‘ تو اللہ رب العزت کی طرف سے ان کے پاس وحی آئی اور جو کچھ ہوا تھا انہیںاس کی خبر دی گئی۔ اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے معوذتین دو سورتیں (قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس) نازل فرما دیں۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو ان اشیا پر پڑھا جن پر جادو کیا گیا تھا تو سحر کے تمام اثرات زائل ہو گئے۔مقامی اخبار میں شائع ہونے والے کالم میں معروف مذہبی سکالر علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے لکھا کہ اس جادو کے کیے جانے میں بنیادی طور پر جو حکمت معلوم ہوتی ہے وہ یہی ہے کہ اس کے ذریعے امت کو اس قسم کے فتنوں سے بچاو کے لیے تدابیر بتلائی جا سکیں۔ قرآن مجید اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات سے جادو کی روک تھام کے لیے جو تدابیر معلوم ہوتی ہیں وہ درجہ ذیل ہیں 1۔ ارکان اسلام کی بجا آوری اور اللہ تبارک و تعالیٰ کی خصوصیت سے عبادت کا اہتمام کرنا: جب انسان عبادات اور ارکان اسلام کی بجا آوری کا خصوصیت سے اہتمام کرتا رہتا ہے اور بغیر تعطل کے تسلسل کے ساتھ اللہ تبارک و تعالیٰ کے احکامات کی تعمیل کرتا  رہتا ہے تو جادو کے اثرات بتدریج کمزور ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ 2۔ طہارت کا اہتمام کرنا: جب انسان تزکیہ اور طہارت کا اہتمام کرتے ہوئے مسلسل ناپاکی سے دور رہتا اور تواتر کے ساتھ وضو اور غسل کا اہتمام کرتا رہتا ہے تو اس پر جادو کے اثرات کمزور سے کمزور تر ہوتے جاتے ہیں۔ 3۔ سورہ بقرہ کی تلاوت: اسی طرح احادیث مبارکہ سے یہ بات بھی معلوم ہوتی ہے کہ جس گھر میں سورہ بقرہ کی تلاوت کی جاتی ہے اس گھر میں تین دن تک شیطان نہیں گھس سکتا اور احادیث مبارکہ اس امر پر بھی دلالت کرتی ہیں کہ جادوگر سورہ بقرہ کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتا۔ 4۔ آیت الکرسی اور سورہ بقرہ کی آخری دو آیات: جو شخص پوری سورہ بقرہ کی تلاوت نہیں کرتا اسے یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ آیت الکرسی اور سورہ بقرہ ہی کی آخری دو آیات بھی جادو کے خلاف موثر اور مفید ہیں۔ 5۔ معوذتین اور اخلاص کی تلاوت: سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس صبح و شام تین تین مرتبہ پڑھنے سے جادو کے اثرات زائل ہوتےچلے جاتے ہیں۔6۔ احادیث میں مذکور معوذات: معوذتین کے ساتھ ساتھ احادیث میں بھی بعض معوذات مذکور ہیں جن میں سے سرفہرست ”اعوذبکلمات اللہ التامات من شر ما خلق“ ہے ان معوذات کو پڑھنے سے بھی جادو کے اثرات زائل ہوتے چلے جاتے ہیں۔7۔ مسنون طریقہ ہائے علاج: مسنون طریقہ علاج میں سے حجاما کروانا اور صبح نہار منہ عجوہ کھجور کھانا بھی جادو کے اثرات کو زائل کرنے کے لیے موثر ہیں۔ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان جادو جیسے فتنے سے بچ سکتا ہے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website