counter easy hit

اسد قیصر کی بھی چھٹی ۔

Asad Qaiser's leave too.
اسلام آباد(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت ایوان کے چلنے سے خائف ہے، ہم نے  کسی کو گالی نہیں دی، ہم بجلی، گیس، مہنگائی، معیشت اور بے روزگاری پر بات کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس پاکستان کو گروی رکھا گیا، ہم اس پر بات کرنا چاہتے ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسپیکر اپنے رویے سے اپنا اعتماد کھو چکے ہیں، ہم بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر نے بلاول بھٹو کو تین بار ٹوکا اور ان کے الفاظ حذف کیے، خواجہ آصف کو بھی بات نہیں کرنے دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کس نے اسپیکر کو خواجہ آصف کو بات نہ کرنے دینے کا اختیار دیا، اسپیکر سے درخواست ہے کہ آپ پر پریشر ہے اس لیے استعفیٰ دے دیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ پر وزیر اعظم دباؤ ڈالتا ہے تو آپ مستعفی ہو جائیں، یہ ٹریلر ہے اگر بات نہ کرنے دی گئی تو فلم چلے گی۔رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ ٹیکس بچانے والوں کی سرپرستی کرنے والے کو حکومت میں اہم عہدے پر لگا دیا گیا ہے، ہم اس غلامی اور حکومت کے خلاف بغاوت کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نجی بل آنا تھا تو ہم نے مشاورت میں بھرپور تعاون کیا، اپوزیشن کو مہنگائی پر بات نہیں کرنے دی جائے گی تو ایوان نہیں چلنے دیں گے۔دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ سندھ کی بات کرو تو اپوزیشن شور شرابہ کرتی ہے، ایک پرچی لہرا کر آگئے اور چیئرمین بن گئے، کیا یہ مذاق ہے؟تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ اپوزیشن ارکان اسپیکر کے ڈائس کے گرد کھڑے ہوگئے جبکہ شور شرابے سے مراد سعید کو تقریر بھی نہ کرنے دی گئی۔مراد سعید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لمبی تقریریں کرتے ہیں جب جواب کا وقت آتا ہے تو سننے کی ہمت نہیں ہوتی۔ آج لاڑکانہ سے رکن قومی اسمبلی نے گفتگو کی ہے۔ میں سمجھتا تھا بلاول بھٹو لاڑکانہ میں ایڈز پر بات کریں گے لیکن بلاول نے اس کا ذکر تک نہ کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے اسپتالوں میں غلط انجیکشن سے بچے مر رہے ہیں، آج ہمیں اپوزیشن سے اس کے بارے میں سوال کرنا تھا لیکن انہوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ تھر میں بھوک سے لوگ مر رہے ہیں، ان سے پوچھا جائے تو فالودے والے اور پکوڑے والے سے پیسہ نکلتا ہے۔ ایان علی اور بلاول بھٹو کو ایک ہی اکاؤنٹ سے پیسہ گیا ہے۔ یہ سب دھکا چھپا نہیں، انہوں نے کہا کہ راؤ انوار ان کا بہادر بچہ ہے، سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے۔ قرضہ 6 ہزار سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا پوچھا جائے پیسہ کہاں خرچ ہوا۔ اسٹیٹ بینک رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں ایڈز اور تھر میں بچوں کی اموات کا جواب کون دے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website