counter easy hit

انتخابی دھاندلی: جوڈیشل کمیشن کیلئے ن لیگ نے ٹیمیں تشکیل دے دیں

Political Team

Political Team

اسلام آباد (جیوڈیسک) انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے لئے ن لیگ نے لیگل ٹیم اور پولیٹیکل ٹیم تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے لئے ن لیگ کی لیگل ٹیم میں خواجہ حارث، مخدوم علی خان اور مصطفی رمدے شامل ہونگے۔

طلال چودھری، روحیل اصغر اور ریاض ملک ن لیگ کی پولیٹیکل ٹیم کا حصہ ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگل ٹیم 16 اپریل کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے الزامات کی روشنی میں کمیشن کی کارروائی کا جائزہ لے گی۔خالد انور وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل کی معاونت کریں گے۔