counter easy hit

پی ٹی آئی کا این اے 246 میں ووٹوں کی گنتی رینجرز کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ

Jahangir Tareen

Jahangir Tareen

اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن میں ملاقات کی۔ جہانگیر ترین نے چیف الیکشن کمشنر کو کراچی کے حلقہ این اے 246 پر پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن ایک سے دو روز میں کراچی جائیں گے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ مثبت ہے۔ ووٹوں کی گنتی رینجرز کی نگرانی میں مکمل کی جائے گی۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ این اے 246 میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر گزشتہ روز سراج الحق سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے یقین دلایا ہے کہ کراچی میں انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کیلئے ٹاسک فورس قائم کی جائے۔