counter easy hit

میڈیکل کے شعبے میں انقلاب برپا کر دینے والا آپریشن ۔۔۔۔

Revolutionary Operation in the Medical Sector

لاہور (ویب ڈیسک) برین ٹیومر کے مرض میں مبتلا نارووال کی 11 سالہ فاریہ اظہر کا لاہور میں کامیاب آپریشن کر دیا گیا جہاں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے سربراہ اور معروف نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر الد محمود نے آئی برو پرکٹ لگا کر پانچویں جماعت کی طالبہ کے دماغ کی رسولی کو نکالا۔ اس موقع پر اس بچی کی ماں نے پروفیسر خالد محمود‘ ڈاکٹروں اور نرسوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس ننھی کلی کو مسکانے میں ان کا بنیادی کردار ہے۔ والدین نے کہا کہ انہیں کئی جگہوں سے مایوسی ہوئی تھی لیکن یہاں بہترین علاج ہونے پر وہ اﷲ تعالیٰ کے ہاں شکر سے سربسجود ہیں۔ بچی کی ماں کے مطابق ان کے آپریشن پر کوئی خرچ نہیں آیا۔ تفصیلات کے مطابق فاریہ اظہر گزشتہ چند مہینوں سے مسلسل سر میں دردد کی شکایت کر رہی تھی اور اسے مختلف جگہوں پر زیرعلاج رکھا گیا مگر وہ افاقہ نہ ہوا جس کے بعد وہ اسے نیورو انسٹی ٹیوٹ میں لے آئے جہاں پروفیسر ڈاکٹر خالدمحمود نے طبی معائنہ کرنے کے بعد مختلف ٹیسٹ کرائے تو اس کے دماغ میں رسولی کا انکشاف ہوا جس پر پروفیسر خالد محمود نے جدید طریقہ علاج کے ذریعے اس مریضہ کی دماغ کی رسولی کونکال دیا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website