yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عامر خان کی فلم سنجو نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی

Web Editor May 20, 2018 1 min read
Reveals the reasons why Aamir Khan did not work in Sanju?
Share this:

ممبئی: بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان کی سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم ’سنجو‘ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔

Reveals the reasons why Aamir Khan did not work in Sanju?بھارتی فلم انڈسٹری میں عامر خان کا کوئی متبادل نہیں کیوں کہ وہ ہر کردار میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہمیشہ کچھ نیا کرکے مداحوں میں دلچسپی پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ گزشتہ ماہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’سنجو‘ کے ٹیزر نے تہلکہ مچا دیا ہے اور ہر جگہ بس رنبیر کی تعریفوں کو پھول باندھے جارہے ہیں۔

بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ابتدائی طور پر عامر خان بھی فلم کا حصہ تھے اور انہوں نے فلم میں سنجے دت کے باپ کا کردار ادا کرنا تھا لیکن انہوں نے انکار کردیا تھا، فلم کے ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے عامر خان کی جانب سے فلم میں سنیل دت کا کردار نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے پرفیکشنسٹ عامر خان کا فلم ’سنجو‘ نہ کرنے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عامر خان میرے بہت اچھے دوست ہیں اورمیں کوئی اسکرپٹ لکھتا ہوں تو انہیں ضرور بتاتا ہوں اور جب میں نے فلم ’سنجو‘ میں سنیل دت کے کردار سے متعلق عامر کو بتایا تو انہیں بہت پسند آیا جس پر عامر نے کہا کہ ’میں بھی کچھ کرتا ہوں لیکن میں اس طرح کا باپ کا کردار 2016 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’دنگل‘  میں کرچکا ہوں۔

راجکمار ہیرانی نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’میں نے عامر کو اسکرپٹ سنانے کے دوران ہی صاف الفاظوں میں واضح کردیا تھا کہ فلم ’سنجو‘ میں کسی طرح کی کوئی ردبدل نہیں کی جائے گی اور اگر کسی لائن کو تبدیل یہ کسی سین کو ختم کرنے کا کہا گیا تو میں کسی طرح کی کوئی ترمیم نہیں کروں گا جس کے بعد اداکار عامر خان نے سنیل دت کا کردار کرنے سے معزرت کرلی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ’سنجو‘ میں سنجے دت کا کردار بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اورسنیل دت کا کردار پریش راول ادا کر رہے ہیں جب کہ اس کے علاوہ دیگر کرداروں میں منیشا کوئرالہ، سونم کپور،انوشکا شرما، دیامرزا شامل ہیں، ایکشن ،کامیڈی اور ٹریجیڈی سے بھرپور فلم ’’سنجو‘‘رواں سال 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Dubai: The case against Pakistani wire thieves will be decided on May 31
Previous Post دبئی : پاکستانی تار چوروں کیخلاف مقدمے کا فیصلہ31مئی کو ہوگا
Next Post نیہا دھوپیا کم عمر شخص سے شادی کرنے پر تنقید کا نشانہ بن گئیں
Neha Dhupia trolled for marrying a man younger than her

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.