counter easy hit

پی ٹی آئی پر 4 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات لڑنے پر پابندی

انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے کی پاداش میں الیکشن کمیشن نے 4 صوبائی حلقوں میں الیکشن لڑنے پر پابندی لگا دی

اسلام آباد:  پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن میں تاخیر مہنگی پڑگئی ، الیکشن کمیشن نے دو ماہ کیلئے ضمنی الیکشن لڑنے پر پابندی لگا دی ۔ کپتان کی پارٹی پی پی

Restriction on PTI in 4 provincial elections

Restriction on PTI in 4 provincial elections

23 چکوال سمیت 4 صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخاب نہیں لڑ سکے گی ۔ الیکشن کمیشن نے چار ضمنی انتخابات سے باہر کر دیا ۔ پی پی 23 چکوال میں کپتان کا کھلاڑی بلے کے بغیر میچ کھیلے گا ۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کو اپریل اور مئی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ پی پی 23 چکوال میں 18 اپریل کو ضمنی الیکشن کیلئے عمران خان نے اتوار کو جلسہ کیا تھا مگر ان کے امیدوار کو پارٹی کا انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا گیا ۔ سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 81 سانگھڑ میں 20 اپریل کو ، خیبرپختونخوا میں پی کے 54 مانسہرہ اور پی کے 82 کوہستان میں 10 مئی کو ضمنی انتخابات ہوں گے ۔ وہاں بھی کپتان کے کھلاڑی بلے کے بغیر میدان میں اتریں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website