counter easy hit

فرانس میں 60 دن تک بستر پر آرام کریں اور17 لاکھ روپے کمائیں

پیرس: فرانس کے ایک ادارے نے اپنی نوعیت کی انوکھی پیشکش کی ہے جس میں آپ اگر مسلسل 60 دن تک بستر پر پڑے پڑے آرام کرسکتے ہیں تو ادارہ آپ کو 16 ہزار یورو یعنی 17 لاکھ پاکستانی روپے دے گا اور اس عرصے میں آپ کے سارے اخراجات بھی اسی ادارے کے ذمے ہوں گے۔

Rest in bed for 60 days in France and 17 million Earn

Rest in bed for 60 days in France and 17 million Earn

اس کے لیے شرط یہ ہوگی کہ 60 دن تک آپ کو مسلسل بستر ہی پر پڑے رہنا ہوگا اور کھانے پینے سے لے کر رفع حاجت تک، سب کچھ بستر ہی پر کرنا ہوگا جب کہ یہ انتظام بھی اسی ادارے کی جانب سے کیا جائے گا۔ دراصل فرانسیسی خلائی تحقیقی ادارہ یہ جاننا چاہتا ہے کہ مستقبل کے کسی طویل خلائی سفر میں جب انسان کو مہینوں تک بے وزنی (مائیکرو گریویٹی) کی حالت میں بستر یا اس جیسی کسی جگہ پر پڑا رہنا پڑے گا تو جسم پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔ اس قسم کا ایک تجربہ امریکی خلائی ادارے ’’ناسا‘‘ کے تحت 2014 میں کیا جاچکا ہے لیکن اس میں صرف ایک فرد شریک تھا۔

فرانس کا مطالعہ اس لحاظ سے بہتر ہے کیونکہ اس میں 24 افراد کو شریک کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جنہیں پہلے 60 دنوں تک مسلسل بستر پر پڑے پڑے آرام کرنا ہوگا جب کہ بستر چھوڑنے کے مزید ایک ہفتے بعد تک انہیں خصوصی مشاہدے میں رکھا جائے گا۔ اس مطالعے میں شرکت کے خواہش مند افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ صحت مند ہوں، تمباکو نوشی نہ کرتے ہوں اور ان کی عمریں 20 سے 45 سال کے درمیان ہوں۔

اگرچہ انسانوں پر اس طرح کے تجربات بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں بھی کیے جاسکتے ہیں جو زمین کے گرد مدار میں گردش کررہا ہے لیکن صرف چند رضاکاروں کو وہاں پہنچانے سے لے کر طویل عرصے تک ان کی دیکھ بھال اور نگرانی وغیرہ کے اخراجات اتنے زیادہ ہوں گے کہ انہیں کئی ممالک بھی آپس میں مل کر مشکل ہی برداشت کرپائیں گے۔

اخراجات کم سے کم رکھتے ہوئے اور بے وزنی سے ملتے جلتے ماحول میں ساکن انسانوں کا مطالعہ کرنے کے لیے یہی طریقہ سامنے آیا کہ زمین پر رہتے ہوئے چند منتخب لوگوں کو چند مہینوں کےلیے بستر پر لٹادیا جائے اور یہ دیکھا جائے کہ حرکت نہ کرنے کے طویل مدتی اثرات ان پر کیسے ظاہر ہوتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website