counter easy hit

کشمیری کرکٹرز کا پاکستانی وردی پہننا فطری عمل ہے، حریت کانفرنس

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری کرکٹرز کا پاکستانی کرکٹ ٹیم کی یونیفارم پہننا اور قومی ترانہ پڑھنا ایک فطری عمل ہے اور اس پر نوجوانوں کی گرفتاری بھارت کی بدترین ریاستی دہشتگردی ہے.

Kashmiri cricketers wearing Pakistani uniform is a natural process, Hurriyat Conference

Kashmiri cricketers wearing Pakistani uniform is a natural process, Hurriyat Conference

گاندربل پولیس کے سربراہ فیاض احمد نے بتایاکہ گرفتار کیے جانیوالے زیادہ تر کھلاڑی اسکول یا کالج کے طالب علم ہیں تاہم سری نگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی یونیفارم پہننے اور پاکستان کا قومی ترانہ پڑھنے پر کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کو بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان ایاز اکبر نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں کی پاکستان کے ساتھ محبت ایک ٹھوس اور ناقابل تردید حقیقت ہے اور اس کا اظہار کشمیری عوام پاکستان کے معرض وجود میں آنے سے پہلے سے کرتے آرہے ہیں، یہ ایک فطری اور قدرتی جذبہ ہے اور اس کو طاقت کے ذریعے سے ماضی میں ختم کیا جاسکا ہے اور نہ مستقبل میں ایسا ممکن ہے۔ دہلی سے تفتیشی ٹیم بلانااس امرکا غماز ہے کہ دراصل بھارت عملاً ایک ’’ہندو راشٹر‘‘ میں تبدیل ہوگیا ہے اور اس نے ’’مسلم کشمیر‘‘ کیخلاف باضابطہ جنگ کا اعلان کردیا ہے۔ کنٹرول لائن پر بٹالک سیکٹر میں بھارتی فوجیوں کی پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بٹالک سیکٹرمیں پوسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 کو بچالیا گیا۔ہلاک ہونیوالے فوجیوں کاتعلق بھارتی ریاست بہار سے ہے۔ دریں اثنا حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیری عوام سے 9 اور 12 اپریل کو بھارت کے نام نہاد ضمنی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ کوئی بھی انتخابی ڈھونگ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا۔ واضح رہے کہ حریت کانفرنس کے رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں وکشمیر کے سربراہ محمد یوسف نقاش کوصفاکدل پولیس اسٹیشن سے سری نگر سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website