counter easy hit

بریکنگ نیوز: احتساب عدالت میں آج پیشی سے قبل شہباز شریف کا طبی معائنہ ۔۔۔ کس بیماری میں مبتلا ہیں ؟ رپورٹ آ گئی

لاہور )ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو کل نیب نے گرفتار کر لیا تھا ، نیب نے شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا ، جبکہ آج نیب ٹیم سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو لے کر احتساب عدالت پہنچ چکی ہے ، روانگی سے قبل ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کو جس وقت گرفتار کیا گیا تھا گرفتاری کے فوراً بعد بھی ان کا طبی معائنہ کیا گیا تھا جبکہ آج (ہفتہ کو) بھی جب انہیں احتساب عدالت لے جایا جانے لگا تو اس سے قبل ان کا طبی معائنہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے طبی معائنے میں شہباز شریف کو مکمل فٹ قرار دیا جس کے بعد انہیں احتساب عدالت روانہ کیا گیا۔شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا ہے۔ احتساب عدالت پیشی پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نیب کے قافلے کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر روک لیا اور نیب کی بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوسخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایاگیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گاڑی احتساب عدالت پہنچی تو لیگی کارکنوں مشتعل ہو گئے اور نیب کے قافلے کو گھیرے میں لے لیا،لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بکتر بند گاڑی پر چڑھ گئی ،لیگی رہنما پرویزملک اورخواجہ عمران نذیربھی بکتربندگاڑی پرچڑھ گئے،لیگی کارکنوں کے شہبازشریف کے حق میں نعرے بازی کی ۔اس موقع پر پولیس نے مداخلت کرکے لیگی کارکنوں کو بکتر بند گاڑی سے نیچے اتارا۔اس موقع پر ایک کارکن جوڈیشل کمپلیکس کی دیوار پر چڑھ گیا،


لیگی ورکر کا کہناتھا اپنے قائد کا دیدار کئے بغیر نیچے نہیں آئے گا۔پولیس کی جانب سے لیگی ورکر کو نیچے آنے کیلئے کہا جا رہا ہے پولیس نے کہنا ہے کہ کسی کارکن کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔