
یس اردو نیوز کو آڈیو بیان میں ان کی ساتھی اداکارہ آسیہ بی بی نے کہا کہ امتیاز علی کاشف بہت ہی باصلاحیت اداکار تھے ان کے انتقال سے پنڈی اسلام آباد کی ڈرامہ انڈسٹری میں جو خلا پیدا ہواہے وہ صدیوں تک پر نہیں کیا جاسکے گا ۔ ان کی اچانک موت سے ان کا کل ہونے والا سٹیج ڈرامہ جو کہ راولپنڈی آرٹس کونسل میں ہونا تھا ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اس کی جگہ کل راولپنڈی آرٹس کونسل میں ان کا غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی جس میں شہر بھر سے ان کے چاہنے والے اور ساتھی اداکار شرکت کریں گے۔








