counter easy hit

فرانس میں مقیم پاکستانی برادری سفارت خانہ پاکستان کے ساتھ مل کر دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کام کر رہی ہے۔

Pakistani community in France urged to work with Embassy to improve bilateral trade and investment

Pakistani community in France urged to work with Embassy to improve bilateral trade and investment

جناب معین الحق سفیر پاکستان نے پاکستانی برادری اور پاکستانی صحافتی نمائندوں سے پیرس میں ملاقات کی اور ان کا مسلسل سفارت خانہ کے ساتھ مل کر فرانس اور پاکستان کے درمیان باہمی تعلقات میں اضافے، مختلف منصوبوں میں تعاون اور ملک کے مثبت پہلوں اجاگر کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران سفیر پاکستان نے پاکستانی برادری کو سال 2017 میں ہونے والی ترقیوں اور سال 2018 کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ انہو ں نے سفارت خانہ کی جانب سے قونصل خانہ کی بہتر کارکردگی اور معیار کیلئے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں ان کے بارے میں بھی تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

سفیر پاکستان نے گزشتہ سال 2017 میں پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو طرفہ تجارتی اضافہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ فرانسیسی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے چائینہ پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت قائم کئے گئے خصوصی اقتصادی زونز سے مستفید ہونے کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں۔

سفیر پاکستان نے انہیں بتایا کہ مارچ کے مہینے میں سفارت خانہ، پاکستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اور میڈیف فرانس کے تعاون سے پیرس میں ایک تجارتی و سرمایہ کاری سیمینار منعقد کر رہا ہے جو سفارت خانہ پاکستان کی اقتصادی سفارتکای اقدامات کا حصہ ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا عظیم اثاثہ ہیں اور سفارت خانہ ان کی دی گئی تجاویز و آراء کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سفیر پاکستان نے انہیں پاکستان اور فرانس کے درمیان بہتر مفاد میں سفارت خانہ کے ساتھ ملک کر کام کرنے کی بھی دعوت دی۔

سفیر پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے عوامی سفارتکاری اور اقتصادی سفارتکاری اقدامات کے فروغ کیلئے سفارت خانہ کی مسلسل حمایت کی ہے اور سفارت خانہ نے بھی انہیں یقین دلایا کہ سفارت خانہ ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Pakistani community in France urged to work with Embassy to improve bilateral trade and investment

Pakistani community in France urged to work with Embassy to improve bilateral trade and investment