yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    بین الاقوامی خبریں
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    • Israel-Lebanon Ceasefire Extended by 45 Daysاسرائیل اور لبنان میں جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع، واشنگٹن مذاکرات کامیاب
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

”وہ یہی چاہتے تھے”

Yes 1 Webmaster January 19, 2015 1 min read
Najeem Shah
Share this:
Najeem Shah
Najeem Shah

تحریر: نجیم شاہ
چند سال قبل یورپ میں اسلام کے اثر و نفوذ کے حوالے سے ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر بہت مقبول ہوئی، جسے کروڑوں ناظرین نے دیکھا۔ مسلم ڈیمو گرافکس کے نام سے جاری ہونے والی اس ویڈیو میں چمکدار تصاویر اور ڈرامائی موسیقی کی مدد سے کچھ حیران کن دعوے کیے گئے، جن کے مطابق یورپ میں آنے والے چند عشروں میں اسلام اکثریتی آبادی کا مذہب ہوگا۔ اس ویڈیو کے مطابق فرانس کی بیس سال یا اس سے کم عمر کی تیس فیصد آبادی مسلمان ہے اور مسلمان خاندانوں میں شرح پیدائش میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے فرانس آنے والے چند برسوں میں اسلامی جمہوریہ بن جائے گا۔ ویڈیو میں یہ بھی کہا گیا ہے

برطانیہ میں اَسّی کے عشرے کے آغاز سے اب تک مسلم آبادی میں تیس گنا اضافہ ہوا ہے،جبکہ جرمنی ، نیدر لینڈ اور دیگر بہت سے یورپی ممالک میں اسلام کے پھیلائو بارے دلچسپ دعوے بھی اس ویڈیو میں شامل ہیں۔ امریکا میں موجود بااثر صیہونی ٹولے اور تمام اسلام مخالف قوتوں کی کارستانیوں کے باوجود میڈیا میں حیرت انگیز رپورٹس آ رہی ہیں، جس کے مطابق امریکا میں اسلام کی مقبولیت کا گراف نیچے نہیں بلکہ اوپر جا رہا ہے۔ قرآن کریم کی بے حرمتی اور اسلام مخالف فلم کے بعد سے غیر مسلم امریکیوں کے اسلام کی طرف میلان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح ایک رپورٹ کے مطابق مغرب میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے اور کم و بیش ایک لاکھ برطانوی مسلمان ہو چکے ہیں، سالانہ 5200 برطانوی حلقۂ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔یورپ اور امریکا میں مخالفانہ جذبات کے باوجود اسلام وہاں تیزی سے پھیلتا ہوا مذہب بن گیا ہے۔

یورپی ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں اسلام جس تیزی سے پھیل رہا ہے اس سے مغرب کو یہ فکر لاحق ہو گئی ہے کہ کہیں آنے والے چند عشروں میں اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب نہ بن جائے۔ یہی وجہ ہے کہ مغرب میں اسلام مخالف فلمیں، پیغمبر اسلام کے کارٹون بنا کر اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے اسلام کے بڑھتے ہوئے اثر و نفوذ کو روکنے ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فرانس کے جریدے چارلی ایبڈو کی طرف سے پیغمبر اسلام کے خلاف دوسری بار کی گئی ناپاک جسارت بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ پچیس سالوں کے دوران فرانس میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد دوگنی ہو گئی ہے۔فرانسیسی وزارت داخلہ میں اسلامی امور کے سربراہ بیرنار گوڈار کے مطابق فرانس میں موجود ساٹھ لاکھ مسلمانوں میں سے تقریباً ایک لاکھ تعداد اِن مسلمانوں کی ہے جنہوں نے سال 2014ء میں اسلام قبول کیا

جبکہ 1986ء میں تعداد پچاس ہزار تھی۔ اب فرانس میں پیش آنے والے تازہ واقعات کی طرف آتے ہیں۔ 7جنوری 2015ء کو فرانس میں متنازع جریدے چارلی ایبڈو پر حملہ ہوتا ہے جس میں چیف ایڈیٹر سمیت بارہ افراد کی ہلاکت بتائی جاتی ہے۔ اس واقعہ کے بعد دنیا بھر سے چالیس سے زائد ممالک کے رہنمائوں نے فرانسیسی حکومت اور میگزین کی انتظامیہ سے اظہارِ یکجہی کیا۔ یہ واقعہ کیوں رونما ہوا اور اس کے پیچھے کونسی قوتیں متحرک تھیں اس کا جواب ترکی کے وزیر سیاحت و ثقافت عمر سالک کے ایک سرکاری تقریب میں دیئے گئے بیان سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ”فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کے دفتر پر جن لوگوں نے حملہ کیا، ہم غیر مشروط طور پر اور علانیہ اس کی مذمت کرتے ہیں

خواہ ان کی شناخت یا قومیت کچھ بھی ہو، اس واقعے سے یورپ میں اسلام اور غیر ملکی مسلمانوں کے خلاف نفرت میں یقینا اضافہ ہوگا، اور یہ عین وہی صورتحال ہے جو حملہ آور پیدا کرنا چاہتے تھے”۔ ترک وزیر نے اپنے مذمتی بیان میں اِس پہلو کو اجاگر کیا ہے کہ یہ اسلام دشمن طاقتوں کی تازہ سازش ہے جس کا مقصد یورپ میں پہلے سے پیدا شدہ اسلام مخالف ماحول کو مزید گرمانا تھا اور حملہ آور یا انہیں استعمال کرنے والے اپنے مقصد میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ کوئی مسلمان یہ کام نہیں کر سکتا۔ اگر حملہ آوروں میں کچھ نسلی مسلمان بھی رہے ہوں تو وہ ان ہی کے تیار کردہ ہیں جس طرح نام نہاد نائن الیون کیلئے تیار کئے گئے تھے یا دیگر ملکوں میں بھی تیار کئے جاتے ہیں۔

عمر سالک کا یہ جرأت مندانہ بیان اس لئے بھی اہم ہے کہ وہ ایک اہم مسلم ملک کے وزیر ہیں، ورنہ مسلم ممالک کی حکومتوں اور او آئی سی کا رویہ تو یہ ہے کہ وہ ان سازشوں کے خلاف زبان تک نہیں کھول سکتے۔ کسی مسلم حکمران میں اتنی جرأت بھی نہیں ہے کہ وہ ان واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر سکے۔ دنیا کے تمام مذاہب میں اسلام کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس کے خلاف جس قدر غلط پروپیگنڈہ ہوا کسی دوسرے مذہب کے خلاف نہیں ہوا۔ چارلی ایبڈو جریدے پر حملے کی سازش کے بعد دوبارہ سے پیغمبر اسلام کے کارٹون شائع کرنے کی ناپاک جسارت کا مقصد بھی تیزی سے پھیلنے والے اس مذہب کو بدنام کرنا اور اس کے اثر و نفوذ روکنا تھا لیکن اسلام کی یہ بھی ایک خصوصیت ہی ہے کہ اس کے خلاف جس قدر پروپیگنڈہ ہوا اتنا ہی پھیلتا اور ترقی کرتا گیا اور یہ اسلام کے سچے اور الٰہی دین ہونے کا ایک ثبوت ہے۔

تحریر: نجیم شاہ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shafqat Ullah Sail
Previous Post احساس
Next Post وزیر تعلیم ذرا غور کیجئے!
Rana Mashhood Ahmed Khan

Related Posts

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
AI Agents Are the New Economy's Competitors

2027 میں آپ کا مقابلہ انسان سے نہیں، بٹوے والے سافٹ ویئر سے ہوگا

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.