counter easy hit

ڈاکٹر عاصم حسین کو رہا کردیا گیا

سابق وفاقی مشیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو رہا کردیا گیا، رہائی کے بعد ڈاکٹر عاصم جناح اسپتال سے روانہ ہوگئے۔

Released to the Dr. Asim Hussain

Released to the Dr. Asim Hussain

ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ثابت کریں گے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف ریفرنس جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار سے درخواست ہے کہ ای سی ایل کا مسئلہ حل کردیں، مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ انسداد دہشت گردی عدالت سے پاسپورٹ ملنے اور سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرانے پر چیف جسٹس کی ہدایت پر آج ان کے ریلیز آرڈر جاری کردئیے گئے تھے۔  سندھ ہائیکورٹ نےڈاکٹر عاصم کے رہائی کے احکامات جاری کیےتھے تاہم پاسپورٹ نہ لانے پر عدالتی عملے نے ضمانتی مچلکے جمع کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اس سے پہلے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ڈاکٹر عاصم کی پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست منظور کی،اے ٹی سی کورٹ نے انہیں دونوں پاسپورٹ واپس کرنے کے احکامات دئیے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے دونوں پاسپورٹ دہشت گردوں کے علاج کی فراہمی کے کیس میں جمع تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website