counter easy hit

ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ڈان لیکس اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ منظرِعام پر لانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

Rejection request to bring Dawan leaks investigation report to the publicاسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق پرنسپل افسر راؤتحسین کی ڈان لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت میں اپنے خلاف کارروائی پر ڈان لیکس رپورٹ منظرِعام پر لانے کی استدعا کی تھی تاہم جسٹس عامر فاروق نے راؤ تحسین کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار سول سرونٹ ہے اور وہ رولز 212 کے تحت درخواست دائر نہیں کرسکتا۔ جب کہ درخواست گزار کے خلاف کوئی محکمانہ کارروائی بھی نہیں کی گئی لہٰذا عدالت درخواست مسترد کرتی ہے۔