counter easy hit

ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ موخر کرنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ موخر کرنے کے لئے نواز شریف کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ موخر کرنے کے لیے نواز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست مسترد کردی۔ درخواست مسترد کئے جانے کے بعد اب عدالت ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ بھی آج ہی سنائےگی۔ فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کر رکھا ہے جبکہ 400 پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ احتساب عدالت جانے والے تمام راستے عام ٹریفک کے لیے بند کردیئے گئے ہیں اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کا کوئی سرکردہ رہنما بھی عدالت میں موجود نہیں۔