counter easy hit

رحمان ملک پاناما جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔

Rehman Malik presented front of Panama JIT

Rehman Malik presented front of Panama JIT

رحمان ملک کا جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے سے قبل جوڈیشل اکیڈمی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج جے آئی ٹی کے سامنے بطور سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے پیش ہو رہا ہوں، لوگ کہتے تھے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا لیکن آج تمام ثبوتوں کے ساتھ پیش ہو گیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپر مل کیس کے حوالے سے اپنی رپورٹ کو تسلیم کرتا ہوں، اپنے دور میں جو بھی تحقیقات کیں وہ ذاتی حیثیت میں نہیں بلکہ سرکاری سطح پر کیں اور اس وقت کے صدر کو لکھے گئے خطوط اور ثبوت بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش کروں گا۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلے بھی غیر جانبدار رہا اور اب بھی غیر جانبدار ہوں، جے آئی ٹی نے جو کچھ پوچھا انہیں بتاؤں گا اور قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاکی کا پلیئر ہوں، کرکٹ نہیں کھیلتا، آج گول کر ہے ہی نکلوں گا، جے آئی ٹی کو منی لانڈرنگ کے حوالے سے مکمل طور پر مطمئن کر کے باہر نکلوں گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website