ریاست ہریانہ میں بے رحم شخص نے بستر پر پیشاب کرنے پر 6 سالہ بچی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

Murder of 6-year-old girl on urine on bed in India
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں پیش آیا جہاں سورابھ نامی شخص نے بستر پر پیشاب کرنے پر بچی کو قتل کیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق پارول نامی خاتون نے 3 سال قبل شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی اور وہ اپنے دوست سورابھ کے گھر میں 6 سالہ بیٹی رابی کے ہمراہ رہائش پذیر تھیں۔ سورابھ کو خاتون کی بیٹی کا اپنے ساتھ رہنا پسند نہیں تھا اور وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بچی پر تشدد کیا کرتا تھا جب کہ بچی کا بستر پر پیشاب کرنا بھی اسے سخت نا پسند تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ روز بھی بچی کے بستر پر پیشاب کرنے کے باعث طیش میں آگیا اور اس نے بچی کا سر دیوار پر دے مارا جس سے وہ اپنے حواس کھو بیٹھی اور بے ہوش ہوگئی۔ بعدازاں بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔








