counter easy hit

بھا رت ، اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے خودکشی کرلی

, gang rape victim commits suicide

, gang rape victim commits suicide

نئی دہلی… …بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی 50سالہ شادی شدہ خاتون نے واقعہ کی وڈیو واٹس ایپ پر جاری ہونے کے بعد خود کشی کرلی۔
اے ایچ اے نامی ٹیکس سروس کی ملازمہ کو 4افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جسے انہوں نے واٹس ایپ پر جاری کر دیا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد خاتون نے زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں 23سالہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے ۔
واقعے کے خلاف احتجاج کے دوران دہلی دیرہ دون نیشنل ہائی وے 2گھنٹے تک بند رہی۔